افغانستان میں افغان طالبان کے ہاتھوں عبرتناک 17 سالہ شکست۔
چین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی فوجی طاقت، جنوبی چینی سمندر کے معاملے پر سپرپاور کو سنگین نتائج کی دھمکی، دنیا کی
سب سے مضبوط اور تیزی سے پھیلتی ہوئی معیشت، ایشیاء کے پانیوں میں نیوی کی موجودگی۔
روس کے پاکستان، ترکی اور چین سے رابطے، مشترکہ فوجی مشقیں، اربوں ڈالر کے پراجیکٹس، سی پیک میں دلچسپی، شام میں داعش کا خاتمہ کرکے روسی افواج کی واپسی، افغانستان بارڈر پر روسی فوج کی تعیناتی۔
نارتھ کوریا کی جانب سے ڈنکے کی چوٹ پر آئے روز سپرپاور کی ناک کے نیچے میزائل تجربے وائٹ ہاؤس کی جانب سے کسی بچکانہ قدم اٹھانے کی بات پر سپرپاور پر حملے کی دھمکی۔
پاکستان کو امداد روکنے کی دھمکی دے کر اپنا مطلب نکالنے کی کوشش درجنوں بار ناکام، ایف سولہ روکے گئے پاکستان نے دوسرا راستہ اختیار کرلیا، سپرپاور کی جانب سے افغانستان میں اپنی عبرتناک شکست کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش ناکام، پاکستان کا کرارا جواب دنیا کے سامنے سپرپاور کی افغان طالبان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کی داستان کھول کر رکھ دی، "ڈو مور" کا جواب 'نو مور' - "یو ڈو مور"، اپنی فضائی حدود میں امریکی ڈرون آنے پر اُس کو گرانے کا فیصلہ، نیوکلئر پروگرام پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ سپرپاور کے اعتراضات مسترد، سی پیک، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تاریخی کامیابی (جو نیٹو اور سپرپاور کو 16 سال کے طویل عرصے میں بھی افغانستان میں نہ ملی)، روس سے بڑھتے
ہوئے تعلقات، فوجی مشقیں (روسی اور پاکستانی زمین پر)۔
ایران اور ترکی کی یروشلم معاملے پر سپرپاور کو سنگین نتائج کی دھمکیاں، سپرپاور کے چہیتے اسرائیل کے خلاف اعلانِ جنگ۔
اور آج اقوامِ متحدہ میں پوری دنیا کے سامنے بدترین اور تاریخی شکست، یہاں تک کے نیٹو ممالک نے بھی ساتھ نہ دیا۔
No comments:
Post a Comment